کرونا کی شرح میں تیزی سے اضافہ، مزید 10 افراد جاں بحق
ملک بھر میں کرونا کی شرح ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران 737 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
این آئی ایچ کی رپوٹ کے مطابق 22 ہزار 451 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 737 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ نے اپنے اعداد و شمار میں مزید بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 10 افراد کورونا سے انتقال کرگئے جب کہ 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔