کرونا کی شرح میں معمولی کمی، مزید 51 مثبت کیسز رپورٹ

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے مزید 51 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 38 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 13 ہزار 736 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 51 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 38 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 0.37 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے باعث مل بھر سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
