کرونا کے 38 مثبت کیسز، 31 کی حالت نازک

پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 38 مثبت کیس ریکارڈ کیے گئے جبکہ 31 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 8 ہزار 982 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 38 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 31 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی اضافہ کے ساتھ 0.42 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 2 روز میں کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔

Back to top button