کرپٹ کرنسی کی تشہیر پر ’’کم کارڈیشین‘‘ کو بھاری جرمانہ

ہالی ووڈ ماڈؒل اور بزنس وومن کم کارڈیشین کو اپنے انسٹا گرام پیج کے ذریعے ڈیجیٹل کرنسی ’’کرپٹو‘‘ کی تشہیر کرنے پر 11 لاکھ 60 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑی گیا یے۔ اداکارہ کو جرمانہ کرنے کی وجہ ایک خطرناک پروڈکٹ کو فروغ دینا قرار دیا گیا ہے جو کہ لوگوں کا سرمایہ ڈبو سکتی ہے۔ کم نے جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق ٹی وی سٹار کارڈیشین نے کرپٹو کرنسی کی تشہیر کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر وصول کیے تھے، یہ ظاہر کیے بغیر کہ انھیں ایسا کرنے کے لیے پیسے دیئے گئے تھے۔ ہالی ووڈ سٹار نے تین سال تک کرپٹو ایسٹ سکیورٹیز کو فروغ نہ دینے پر بھی اتفاق کیا، ان کے وکیل نے بتایا کہ مس کارڈیشین ایس ای سی کے ساتھ مل کر اس معاملے کو حل کرنے پر خوش ہیں، ’کارڈیشین نے شروع سے ہی ایس ای سی کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور وہ اس معاملے میں ان کی مدد کرنے کے لیے مزید جو کچھ بھی کر سکتی ہیں وہ کرنے کو تیار ہیں، وہ اس معاملے کو ایک طویل تنازعے میں تبدیل کرنے سے بچنا چاہتی تھیں۔

کم کارڈیشن نے ایس ای سی کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے، اس کے بعد وہ اپنی دیگر کاروباری سرگرمیوں کو آگے بڑھا سکتی ہیں، سرمایہ کاروں نے جنوری میں مس کارڈیشین، باکسر فلوئڈ مے ویدر جونیئر، باسکٹ بال کھلاڑی پال پیئرس اور ایتھیریم میکس کرپٹو کرنسی کے تخلیق کاروں کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔اس کیس میں ان پر الزام تھا کہ کم کارڈیشن نے سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے سے پہلے قیمت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کردہ ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ سکیم میں کرپٹو کرنسی کو ‘گمراہ کن طور پر فروغ دینے اور فروخت کرنے’ کے لیے تعاون کیا تھا، ایتھیریم میکس نے اس وقت ان الزامات سے اختلاف کیا تھا حالانکہ اپنے نام میں ایتھیریم ہونے کے باوجود ان کا معروف کرپٹو کرنسی ایتھیریم کے ساتھ کوئی قانونی یا کاروباری تعلق نہیں ہے۔

ایتھیریم میکس نے کم کارڈیشین جیسی مشہور شخصیات پر ایڈورٹائزنگ میں بہت زیادہ رقم لگائی اور پہلے تو ایسا لگ رہا تھا جیسے کہ یہ چیز کام کر رہی ہیں لیکن جیسا کہ بہت سی نئی کرپٹو کرنسیز کے ساتھ ہوتا ہے، ان کے ساتھ بھی وہی ہوا، ان کا زوال اتنا ہی ڈرامائی تھا جتنا کہ عروج۔ اگر ایتھیریم میکس نے مشہور شخصیت کی جانب سے توثیق کرنے کے بعد حاصل ہونے والی قدر کو برقرار رکھا ہوتا، تب بھی امریکہ اور برطانیہ دونوں میں ریگولیٹرز اس کرنسی کی مارکیٹنگ کے بارے میں تحفظات رکھتے تھے۔ کرپٹو انڈسٹری اب بھی بڑی حد تک غیر منظم ہے اور کم کارڈیشین ان لوگوں اور کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جنھیں اس خطرناک پروڈکٹ کو فروغ دینے کی وجہ سے سزا ملی ہے۔

گیری گینسلر، جو ایس ای سی کے سربراہ ہیں، نے اس معاملے کو ایک ’’یاد دہانی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ضروری نہیں کہ مشہور شخصیت کی توثیق کرنے کا مطلب یہ ہو کہ آپ کسی بھی پروڈکٹ کو سرمایہ کاری کے قابل سمجھیں، مس کارڈیشین کا کیس مشہور شخصیات اور دیگر لوگوں کے لیے ایک یاد دہانی کا بھی کام کرتا ہے کہ قانون ان سے عوام کے سامنے یہ بتانے کا تقاضا کرتا ہے کہ انھیں سکیورٹیز میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کب اور کتنی رقم ادا کی گئی۔

جرمانہ عائد ہونے کے بعد اداکارہ نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے بارے میں ایک یوٹیوب ویڈیو میں مزید کہا کہ مشہور شخصیات کی جانب سے کسی چیز کی توثیق کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سرمایہ کاری کی مصنوعات آپکے لیے صحیح ہیں۔ اگرچہ مشہور شخصیت کی توثیق حقیقی ہے۔

Back to top button