کرکٹ اور ملک کو بلندیوں تک لے کرجائیں گے،محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم سب ملکرکرکٹ اور ملک کو بلندیوں تک لے کرجائیں گے،نئےمالکان کااعتماد پی ایس ایل کی ترقی میں اہم ہوگا۔
پی ایس ایل کی دونوں نئی ٹیموں کےمالکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں 2نئی ٹیموں کی شمولیت ایک تاریخی لمحہ ہے۔
نیلامی کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حیدر آباد اور سیالکوٹ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہم چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل اور قومی کرکٹ کو مزید بہتر کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پر اعتماد کی وجہ سےٹیموں کیلئے اتنی بڑی بولی لگی ہے،پی سی بی دونوں نئی ٹیموں کےمالکان کو بھرپورسپورٹ کرے گی۔
