کرکٹ کا سامان نیلام کرکے 9 لاکھ سے زائد کا فنڈ اکھٹا کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کےلیے کرکٹ کا سامان نیلام کرکے 9 لاکھ سے زائد کا فنڈ اکٹھا کر لیا۔
چند روز قبل رومان رئیس نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کےلیے فنڈز اکھٹا کرنے کی غرض سے اپنا کرکٹ کا سامان نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رومان رئیس کا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کےلیے کرکٹ کا سامان نیلام کرنے کا اعلان نیلامی کے سامان میں رومان رئیس کی چیمپئنز ٹرافی میں ڈیبیو پر پہننے والی اپنی ون ڈے کیپ، اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے 2 مرتبہ پاکستان سپر لیگ جیتنے والی شرٹ، کرکٹ بیٹ اور پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ شامل تھی۔
رومان رئیس کا کہنا ہے کہ نیلامی کی رقم سے متاثرین کو راشن اور رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی۔
