کسانوں نے احتجاجاً گندم کو آگ لگادی

صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب میں تاحال سرکاری سطح پر گندم کی خریداری شروع نہ ہونے پر پاکستان کسان اتحاد نے احتجاجاً ملتان پریس کلب کے سامنے گندم کو آگ لگادی۔
چیئرمین کسان اتحاد خالد کھوکھر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہم زراعت بچاؤ پاکستان بچاؤ کے نام سے احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب بھر میں احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، حکومت ہمارے ساتھ دھوکہ نہ کرے سچ بولے، ہم سے پہلے کہا گیا کہ گندم کی خریداری کی جائے گی لیکن اب خرید نہیں رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشت کار کو 1500 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، جب اگلی فصل کے پیسے نہیں ہوں گے تو کپاس کیسے لگائی جائے گی؟۔
