کسی کٹھ پتلی کو قومی اداروں کی نجکاری نہیں کرنے دیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ جب بھی آتے ہیں، ملک کے اثاثے بیچنا شروع کر دیتے ہیں۔ اداروں میں مزدوروں کا خون پسینہ شامل ہے، ہم بیچنے نہیں دیں گے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہتے ہیں معیشت صیح سمت پر چل رہی ہے، موڈیز اور عالمی ادارے معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھ کر مزدوروں کے معاشی حقوق کی سودے بازی کرتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عدلیہ آزاد ہے، کسی کٹھ پتلی کو نجکاری نہیں کرنے دے گی۔ اگر مشرف ادارے نہیں بیچ سکا تو کٹھ پتلی کو بھی بیچنے نہیں دیں گے۔ ہم مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مزدوروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ ریاست مزدوروں اور ہر طبقے کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ ایک ہی راستہ عوام اور مزدور دوست حکومت بنانی ہوگی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو مزدوروں کو حق واپس دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں جب حق چھینا گیا تو آصف زرداری نے اسے واپس دلوایا تھا۔ پیپلز پارٹی نے پینشن اور تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا۔ ہمیں اب بھی مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔ ہمیں ایک نئی لیبر پالیسی لانا پڑے گی۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مزدوروں کے حقوق پر ہر طرف سے حملے ہورہے ہیں، مزدوروں کامعاشی قتل کیاجارہاہے، 15مہینےمیں بےروزگاری میں جتنا اضافہ ہوا گزشتہ 10سال کے دوران بھی نہیں ہواان کا کہنا تھا کہ عوام کے معاشی قتل کی گزشتہ بجٹ میں نشاندہی کی تھی، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھ کرمزدوروں کے حقوق کی سودے بازی کررہی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جب بھی سلیکٹڈ حکومت آتی ہے تو اداروں کو اونے پونے داموں بیچاجاتا ہے، ادارے جب منافع میں ہوں تو اس میں مزدورکو حصہ نہیں دیاجاتا، جب ادارے نقصان میں ہوں تومزدوروں کو اس کا حصہ بنا دیا جاتا ہے، اب واحد راستہ ہے کہ عوام اور مزدوروں کی حکومت ہو جو ان کے مسائل حل کرسکے. ان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کومضبوط بنائیں گے پھر دیکھتے ہیں کہ کیسے اداروں کی نجکاری ہوتی ہے، ہمیں ایک نئی لیبر پالیسی لانا ہوگی، امید ہےعدلیہ آج بھی مزدورں کا ساتھ دے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مزدوروں کو ان کے حقوق دلانا ہمارا منشور ہے، ہم مل کر مزدوروں کے خلاف سازش کو ناکام بنائیں گے اور ان کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے، بہت جلد پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی اور مزدوروں کےحقوق و مراعات میں اضافہ ہوگا، ان کی اتنی تنخواہ ہوگی کہ مزدور گھر چلا سکے، بچوں کاعلاج معالجہ کراسکے،انھوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہونا ہوگا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں کیسے مزدوروں کیلئے آگے بڑھنا ہے، جن اداروں میں مزدوروں کاخون پسینہ شامل ہے وہ ہم نہیں بیچنے دیں گے۔
