کس کا ہیئر اسٹائل بہتر ہے عمران خان کا یا شاہد آفریدی کا؟

ہر دور میں انسان کا کوئی نہ کوئی آئیڈیل ضرور ہوتا ہے۔ پچپن سے لے کر جوانی تک پسند بدلتی رہتی ہے۔ اسی لیے اکثر لوگ اپنے آئیڈیلز، خواہ وہ کوئی اداکار ہوں یا ان کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو، ان کی طرح لگنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں۔
انڈین اداکار سلمان خان کی فلم ’ تیرے نام‘ کے بعد کئی نوجوان لڑکوں نے لمبے بالے رکھے اکثر فلموں اور مشہور ڈراموں میں دکھائے جانے والے فیشن ٹرینڈز بھی عام لوگ اپناتے ہوئے نظر آتےہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صارفین سے پوچھا گیا ہے کہ آپ کس کھلاڑی جیسے بال رکھنا پسند کریں گے۔ شاہد آفریدی، عمران خان، فضل محمود یا شعیب اختر، یا ان کے علاوہ وہ کسی اور کھلاڑی کی طرح کا ہیئر اسٹائل رکھنا چاہتے ہیں تو بتائیں۔
If you could adopt one of these 🇵🇰 cricketer's hairstyle, whom would it be?
1. Imran Khan
2. Shoaib Akhtar
3. Fazal Mehmood
4. Shahid Afridi
5. Name any other player pic.twitter.com/7GACB3E5GT— Islamabad United (@IsbUnited) May 6, 2020
سوشل میڈیا صارفین میں زیادہ تر نے شاہد آفریدی جیسا ہیئر اسٹائل رکھنے کی خواہش کی ہے۔ ٹوئٹر صارف ریحان نے لکھا کہ مجھے شاہد آفریدی کے کیریئر سے زیادہ ان کے بال پسند ہیں، ان کے علاوہ کوئی ہو بھی نہیں سکتا۔
اس سوال کے جواب میں خواتین صارفین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا شازیہ وارثیہ نے لکھا کہ میں شاہد آفریدی کا انتخاب کروں گی کیوں کہ جب میں پانچ سال کی تھی تب میرے ایسے بال ہوا کرتے تھے اب تو بال کافی لمبے ہیں۔
سوشل میڈیا کے جوابات میں ملا جلا ردعمل بھی دیکھنے کو ملا اکثر صارفین شعیب اختر فضل محمود کے علاوہ دیگر اور کھلاڑیوں کے نام بھی لکھتے رہے۔ جب کہ کئی نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ہیئر اسٹائل کو بھی داد دی۔
صمد نے لکھا کہ جو بھی ہو جائے میں تو کرس لئن اور بین ڈنک کے ہیئر اسٹائل کو ہی فالو کروں گا۔
ٹوئٹر صارف عبدالبصیرنے کہا ’فضل محمود کا ہیئر اسٹائل کافی ڈیسنٹ ہے اس لیے مجھے ان کا اسٹائل پسند ہے۔‘
ٹوئٹر صارف امتیاز نیازی نے عمران خان اور شاہد آفریدی دونوں کو ووٹ دیا۔
علیشبہ نے لکھا کہ لڑکی ہوں ایسے بال نہیں رکھ سکتی مگر مجھے عمران خان اور شاہد آفریدی کا ہیئر اسٹائل پسند ہے۔
