اداکارہ انیقہ ذوالفقار کو عید کےلیے کشمیری چوڑیوں کی تلاش

 

 

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کشمیری چوڑیوں نے ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے ہر اک لڑکی کی خواہش ہے کہ اس عید الفطر پر وہ بھی کشمیری چوڑیاں پہنے اسی طرح معروف اداکارہ انیقہ ذوالفقار کو بھی اپنے لیے کشمیری چوڑیوں کی تلاش ہے۔

اداکارہ انیقہ ذوالفقار نے بتایا کہ انہیں بھی کشمیری چوڑیاں خریدنی ہیں لیکن نہیں معلوم کہ کہاں سے ملیں گی،انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست بھی کی انہیں تو وائرل چوڑیاں ڈھونڈنے میں ناکامی کا سامنا رہا لیکن اگر کوئی فین چاہےتو انہیں عید کا یہ تحفہ بھجواسکتا ہے۔

انیقہ ذوالفقار سے سوال کیاگیا کہ کیا آپ نے بازار میں چوڑیوں کی قیمت معلوم کی؟ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کتنے کی مل رہی ہیں؟ لیکن آن لائن منگوالوں گی اگر کہیں ملیں تو۔

 

 

Back to top button