کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنا منہ بند رکھیں، خواجہ آصف کا مشورہ

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے  کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف نے کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنا منہ بند رکھیں۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ مجیب الرحمٰن سے متعلق ٹویٹ سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ تحریک انصاف کو کسی پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان سانحہ مشرقی پاکستان کا حوالہ دے کر کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں، سیاست یا کھیل میں جس نے بھی بانی پی ٹی آئی سے اچھائی کی سب کو انہوں نے ڈنگ مارا۔ اور دوبارہ 9 مئی جیسی کوشش کر رہے ہیں۔

Back to top button