کفایت شعاری مہم،پنجاب نے 40 ارب روپے وفاق کو بھجوادیئے

وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پنجاب حکومت نے 40ارب روپے وفاق کو بھجوادیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر تمام صوبوں کی جانب سے 100 ارب روپے وفاق کو منتقل کیے جانے تھے۔

پنجاب حکومت کے مطابق باقی رقوم سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے ان کے حصوں کے مطابق بھجوائی جائیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے 40 ارب روپے کی یہ رقم مختلف ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں سے نکالی ہے۔

Back to top button