کمشنر راولپنڈی کا انتخابات میں دھاندلی کرنے پرمستعفی ہونے کااعلان

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں دھاندلی کرنے کا پول کھولتے ہوئے  مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔

کمشنر راولپنڈی  لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ  خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں ۔مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کہچری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیےمیں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی۔میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے۔میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں۔جو لوگ رات ہار رہے تھے ان کو ہم نے صبح جتوا دیا۔میں تمام بیوروکریٹ کو کہتا ہوں کہ کوئی بھی غلط کام نہ کریں۔

 کمشنر راولپنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 14 امیدواروں کو غیر قانونی طورپرجتوایا ہے۔مجھے الیکشن کروانے کے لیے تعینات کیا گیا لیکن میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا۔میں نے لوگوں کو 70 ہزار ووٹوں سے جتوایا، مجھے جینے کا کوئی حق نہیں۔اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائے جارہی ہیں۔مجھے غلط کام کرنے کے لیے شدید دباو ڈالا گیا، میں قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

لیاقت علی چٹھہ  کاکہنا تھا کہ میں اپنے جرم پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں مجھے سزا دی جائے۔

Back to top button