سندھ : ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10لاکھ روپے تک جرمانہ

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی کا نیا قانون نافذ کردیا گیا جس کی خلاف ورزی پر ریکارڈ جرمانے ہونگے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی حکومت کے منظور کردہ سندھ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے۔ آرڈیننس یکم مئی 2020 سے نافذ العمل ہوگا جس کی خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ترمیمی وبائی امراض ایکٹ کے تحت وائرس پھيلانےوالےکوروناکےمريض ياادارےپرجرمانہ عائد کياجائےگا۔ کوروناکامريض قرنطينہ سےباہرنکل کرکسی دوسرے فرد کو وائرس لگانے کا سبب بنے گا تو اس پر جرمانہ ہوگا۔
کسی ادارےميں متاثرہ فردکی وجہ سےديگرميں وائرس پھيلاتو بھی جرمانہ عائد ہوگا۔ آرڈیننس میں جرمانہ کی حد کم سے کم دولاکھ اور زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے تک ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button