کم عمر لڑکیوں کے نکاح پر رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم

کم عمر لڑکیوں کا نکاح رجسٹر کرنے پر لاہور ہائی کورٹ نے نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس انوار الحق نے درخواست گزار عظمت بی بی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

ہائی کورٹ نے کمسن بچوں کی شادی روکنے کے حوالے سے واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ جس میں عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت عالیہ نے کم سن بچوں کی شادی روکنے کے حوالے سے واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں، نکاح کے وقت رجسٹرار، نکاح خواں اور گواہوں کے پاس دلہن کی عمر کے متعلق دستاویزات موجود ہونا ضروری ہیں۔ حکم کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود کم سن بچوں کی شادیاں جاری ہیں، بظاہر نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں عدالتی ہدایات کی پیروی نہیں کر رہے۔ حکم نامے میں کہا کہ متعلقہ ادارے ایسے نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

یاد رہے کہ عظمت بی بی نے اپنی 14 سالہ بیٹی کی بازیابی کےلیے درخواست دائر کی تھی۔

Back to top button