کنفوژڈ حکومت کا گھر جانا ٹھہر چکا ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ کی گرفتاری اور رہائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عطا تارڑ کی گرفتاری اور رہائی سے حکومتی خوف اور کنفیوژن عیاں ہے جو مرضی کرلوتمہارا جانا ٹھہرگیا۔
The way Ataa Tarar @TararAttaullah was arrested and released is reflective of extreme fear, confusion and disarray in the jaali govt camp. Jo marzi ker lo, tumhara jana thehr gaya. Insha’Allah.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 12, 2021
خیال رہے کہ پنجاب پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما عطا اللہ تارڑ کو گرفتار ی کے فوری بعد رہا کردیا تھا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ عطا تارڑ نے خود گاڑی میں بیٹھ کراپنی گرفتاری کا ڈھنڈورا پیٹا۔ان کا کہنا تھاکہ آج ایک سیاسی اداکار نے ڈرامارچایاہے، جب گرفتاری ہی نہیں ہوئی تورہائی کیسی؟ اس کا مقصدوزیرآباداورڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ہمدردیاں حاصل کرناتھا۔
