کورولش عثمان کے اداکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ترک سیریز کورولش عثمان میں ترگت کا کردار ادا کرنے والے اداکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔4 ستمبر کو اداکار روزگار اکسوئے اور Yasemin Sancakli کی شادی ہوئی۔ترک میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکار نے چند ماہ قبل پیرس میں Yasemin Sancakli کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

شادی کی تقریب ترکیہ کے ضلع بیکوز کے علاقے Polonezköy میں ہوئی۔

شادی میں کورولش عثمان میں کام کرنے والے اداکاروں Yiğit Uçan اور Yildiz Cagri Atiksoy نے بھی شرکت کی۔خیال رہے کہ روزگار اکسوئے کورولش عثمان کے سیزن 3 میں پہلی بار نظر آئے تھے اور چوتھے سیزن میں بھی انہوں نے کام کیا۔

مگر چوتھے سیزن کے ختم ہونے سے پہلے وہ ڈرامے سے الگ ہوگئے تھے، یہ واضح نہیں کہ آئندہ وہ اس ڈرامے میں واپسی کریں گے یا نہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی 2023 میں کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے دو اداکاروں نے آپس میں شادی کی تھی۔

کورولش عثمان میں سپاہی جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ بوسے ارسلان اور اداکار جاگری سینسوئے نے شادی کی تھی۔

Back to top button