کورونا ریلیف آرڈیننس پر گورنر سندھ کا اعتراض دور

حکومت سندھ نے کورونا ریلیف ایمرجنسی آرڈیننس کے حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اعتراض دور کر دیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے کورونا ریلیف آرڈیننس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ گیس و بجلی کا معاملہ وفاقی دائرہ کار میں آتا ہے۔ اب اطلاعات ہیں کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بجلی،گیس بل میں رعایت سےمتعلق اعتراض دورکر کے آرڈیننس منظوری کےلیے گورنر سندھ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے آرڈیننس سےبجلی گیس کے بل میں رعایت کی شق خارج کر دی جس کی صوبائی محکمہ قانون اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نےبھی منظوری دے دی ہے۔ ریلیف آرڈیننس کےتحت دکان، مکان، دفتر کے کرائے کی ادائی مؤخر کی گئی ہے جب کہ آرڈیننس کےتحت عوام کو پانی کے بل کی ادائی میں رعایت دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ حکومت سندھ کی جانب سے کورونا ریلیف آرڈیننس کے ذریعے صوبے میں کاروباری طبقے کو مختلف ٹیکسز کی ادائی بھی مؤخر کی گئی ہے۔
