کورونا لاک ڈاؤن: نیٹ فلکس یوزرز میں دوگنا اضافہ

کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور ایسے میں ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے صارفین میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
لوگ گھروں میں محظوظ ہونے کےلیے اس ویڈیو اسٹریمنگ سروس کا سہارا لے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نیٹ فلکس کا منافع دوگنا ہوگیا ہے۔ تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ کے قریب افراد نے لاک ڈاؤن کے دوران نیٹ فلکس کی سبسکرپشن حاصل کی۔ کمپنی کے مطابق گزشتہ سال کے آخر تک جتنے یوزرز نے نیٹ فلکس سبسکرائب کیا اب ان میں تقریباً دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔
البتہ نیٹ فلکس نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے باعث بیشتر پراڈکشن روک دی گئی ہے تاہم آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔سرمایہ کاروں کو لکھے گئے ایک خط میں نیٹ فلکس کی انتظامیہ نے کہا کہ ہم اپنی سروسز کےلیے ممبرشپ میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ نیٹ فلکس کے مطابق کمپنی لاک ڈاؤن کے دنوں میں ان لوگوں کو اپنی سروسز دے رہی ہے جو گھروں تک محدود ہیں۔
کمپنی نے مزید کہا کہ اگر کورونا وائرس کے باعث اسی طرح لاک ڈاؤن نافذ رہا تو ہوسکتا ہے رواں سال جون تک اس سروس میں 75 لاکھ ممرز کا مزید اضافہ ہوجائے۔ البتہ انہوں نے سرمایہ کاروں کو واضح کیا کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ان یوزرز میں تیزی سے کمی بھی آسکتی ہے۔
خیال رہے کہ نیٹ فلکس کے دنیا بھر میں سبسکرائبر کی تعداد تقریباً 18 کروڑ 20 لاکھ ہوچکی ہے۔
نیٹ فلیکس نے رواں سال کے پہلے تین ماہ میں 709 ملین ڈالر کا منافع کمایا اور مجموعی طور کمپنی نے پہلے تین ماہ میں 5 ارب 80 کروڑ ڈالر کمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button