کورونا وائرس: اسلام آباد ائیرپورٹ پر تھرمل اسکینر نصب کردیے گئے

وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے روک تھام کےلیے حفاظتی اقدامات تیزی آنا شروع ہوگئی ہے، جس کے تحت اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کےلیے جدید تھرمل اسکینر نصب کردیا گیا ہے۔
ایران اور افغانستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سے پاکستان نے حفاظتی اقدامات کا آغاز کردیا تھا۔2 روز قبل کراچی اور اسلام آباد سے دو کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد سے حکومت پاکستان نے وائرس سے بچاؤ کےلیے کمر کس لی ہے۔
حفاظتی اقدامات کے تحت تمام غیر ملکی مسافروں کی ائیرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل ارائیول پر کورونا وائرس کی تشخیص کےلیے جدید آٹو میٹک تھرمل اسکینر نصب کردیا گیا ہے۔
جدید تھرمل اسکینر خود کار طریقے سے بخار اور فلو کو چیک کرتا ہے، اس سے کم وقت میں زیادہ مسافروں کی اسکیننگ کی جاسکے گی۔
