کورونا وائرس سے جاں بحق مریض کی تدفین کی دردناک ویڈیو

کورونا ایک ایسا مہلک وائرس ہے جس کے تباہی مچا دینے کے بعد درد ناک کہانیاں سامنے آئی ہیں۔ رشتہ داروں کو اپنے کسی عزیز، جس کی موت کورونا کے باعث واقع ہوئی ہے, کا آخری دیدار بھی نصیب نہیں ہوتا۔ کئی ملکوں میں تو کورونا وائرس کے مریضوں کو جلا دیا جاتا ہے۔ کورونا مریضوں کی تدفین کی دردناک ویڈیو سامنے آئی ہیں۔
اسی طرح ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بے بس ماں کی چیخوں کو سنا جا سکتا ہے۔ جس کا بیٹا کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا اور اسے تدفین کےلئے لے کر جایا جا رہا ہے۔ چونکہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ میں رشتے داروں کو شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی آخری دیدار کی اجازت ہے۔


لہٰذا جاں بحق ہونے والے مریض کے رشتہ دار دور سے میت کو جاتا دیکھ رہے ہیں۔ متوفی کی والدہ بار بار کہہ رہی ہیں کہ ” منہ تہ وکھا دیو،تابوت کو زمین پر رکھ کر رسیوں کی مدد سے لے کر جایا جا رہا ہوتا ہے تو یہ دیکھنا بھی ایک ماں سے برداشت نہ ہوا اور وہ کہتی ہے کہ میرے پتر نوں چک کے کھڑو۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اور کہا ہے کہ اللہ کسی بھی والدین کو یہ دردناک عمل نہ دکھائے۔ ساتھ ہی ساتھ لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ خدارا کورونا وائرس کو سنجیدہ لیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 23 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے صرف دو دن بعد ہی کورونا وائرس نے ایک ہی دن میں 23 زندگیوں کو نگل لیا ہے۔ جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے والوں کی تعداد 7 ہزار 10 جب کہ 134 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں کیسز میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ جب کہ سحری ، اعتکاف اور افطار کے موقع پر یہ وائرس زیادہ افزائش حاصل کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button