کورونا وائرس : معاشی شرح نمو 2تا 2.5فیصد رہنے کا امکان

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں سال 2 سے 2.5 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کردیا، اس سے قبل موڈیز نے 2.9 فیصد شرح نمو رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔
موڈیز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدامات بینکوں پر کرونا وائرس کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد دیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے موڈیز نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.5 فیصد کی کمی کی جس سے شرح سود 11 فیصد پر آگیا ہے جب کہ بینکوں کے کیپیٹل کنزرویشن بفر میں بھی ایک فیصد کی کمی کی ہے اور ان اقدامات سے معاشی سست روی کے دوران بینکوں پر ہونے والے اثرات کم ہوں گے۔
کیپیٹل کنزرویشن بفر میں کم سے کم 800 ارب بینکنگ سسٹم میں اضافی موجود ہوں گے اور اس عمل سے بینکوں کے قرضے دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ قرضوں میں اصل زر کو مؤخر کرنے کی سہولت سے رسک میں کمی آئی گی۔
اسکے علاوہ خدمات کی کھپت پر نقل وحمل کی پابندیوں کے باعث کمی آئی گی جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو سپلائی چین میں تعطل اور آرڈرز کے مؤخر ہونے سے نقصان ہوگا۔ شرح سود میں کمی کریڈٹ گروتھ کو متوازن رکھنے کا باعث بنے گی.
