کورونا وائرس: ملیریا کی دوا کا تجربہ کامیاب

سی او او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ اسپتال میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مریضوں پر ملیریا کی دوا استعمال کی جارہی ہے، میو اسپتال لاہور میں 15 دن میں 8 مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں اور جو مریض صحت یاب ہوکر گئے ہیں ان پر دوا کا نتیجہ بظاہر کامیاب رہا۔
ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ چین میں ملیریا کی دوا کے استعمال کے بعد یہاں بھی فزیشن یہ دوا استعمال کررہے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں ملیریا کی دوا پہلے سے موجود ہے۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ حکومت نے ملیریا کی 50 ہزار سے زائد گولیاں مزید اسٹاک کرلی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں سے ملیریا کی دوا غائب ہوچکی ہے۔
واضح رہےکہ امریکی ڈرگ اینڈ فوڈ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے مریضوں کےلیے مشروط طور پر ملیریا کی دوا استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔
