کرونا وائرس نے دنیا بھر میں کیا کچھ منسوخ کروا دیا؟

چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے ’کورونا وائرس‘ کے خوف کی وجہ سے جہاں پاکستان نے افغانستان اور ایران کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دیں وہیں صوبہ سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا، سعودی عرب اور ایران جیسے ممالک میں مذہبی عبادات کے بڑے اجتماعات کو بھی عارضی طور پر منسوخ کردیا گیا ہے جس کے بعد زیارتوں اور عمرے پر پابندی عائد کردی گئی۔
اسی طرح یورپی ملک اٹلی میں کرونا وائرس سے 100 سے زائد ہلاکتوں کے بعد فٹ بال میچز کے مقابلے منسوخ کر دیئے گئے جب کہ ویٹی کن سٹی نے بھی اعلیٰ مسیحیوں کا اہم اقتصادی اجلاس ملتوی کر دیا ہے، فرانس، جرمنی، امریکا و برطانیہ میں بھی کئی ایونٹس اور تقریبات کو کورونا وائرس کے پھیلنے کے خوف کے باعث ملتوی یا منسوخ کر دیا گیا جب کہ اس وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔
کورونا وائرس کے خوف کے باعث آنے والی معروف جاسوس ہالی وڈ فلم سیریز ’جیمز بانڈ‘ کی 25 ویں فلم کی ریلیز بھی مؤخر کر دی گئی جیمز بانڈ کی آنے والی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کی آئندہ ماہ اپریل میں ہونے والی نمائش کو مؤخر کر دیا گیا۔ فلم کی ٹیم نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر اس بات کی تصدیق کی کہ فلم کے پروڈوسرز نے دنیا بھر کے سینما گھروں میں احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کیے جانے والے اقدامات کے تحت ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کی ریلیز مؤخر کر دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کو آئندہ ماہ اپریل کے آغاز میں سب سے پہلے برطانیہ اور بعد ازاں امریکا کے بعد دنیا بھر کے سینماؤں میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم اب فلم کو 7 ماہ بعد رواں برس نومبر میں ریلیز کیا جائے گا۔’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کو سب سے پہلے 12 نومبر کو برطانیہ میں جب کہ 25 نومبر کو اسے امریکا میں ریلیز کیا جائے گا جس کے بعد ہی فلم کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کے پروڈیوسرز مائیکل جی ولسن اور باربرا براکلی نے تصدیق کی کہ فلم کو اب نومبر میں ریلیز کیا جائے گا۔’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کا ٹریلر دسمبر 2019 میں جاری کیا گیا تھا جس میں ایک بار پھر اور شاید آخری بار برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کو جاسوس کا مرکزی کردار نبھاتے یوئے دکھایا گیا تھا۔
فلم کی کہانی کے مطابق آخر میں مشن کی کامیابی کے بعد جیمز بانڈ ریٹائرڈ ہوجائیں گے جس کے بعد ان کی ذمہ داریاں ممکنہ طور پر ایک خاتون کو دی جائیں گی جو سیریز کی اگلی فلم میں جاسوس کے روپ میں دکھائی دیں گی۔ رپورٹس ہیں کہ جیمز بانڈ کی اگلی فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ایک خاتون نبھائیں گی اور اس 25 ویں فلم میں اس خاتون یعنی لشانا لائنچ کو بھی دکھایا گیا ہے جو جیمز بانڈ کا ساتھ دیتی دکھائی دیتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button