کورونا وائرس: پاکستان کو 5 ارب ڈالرزکا نقصان، لاکھوں بے روزگار

چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے عالمی معیشت کو 77 سے 347 ارب ڈالر تک نقصان ہو سکتا ہے، جبکہ بدترین صورتحال ہوئی تو پاکستان کو تقریباً پانچ ارب ڈالرز کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔
چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے ممکنہ نقصانات پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کر دی ہے.ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق وائرس سے پاکستان میں تقریبا ساڑھے 9 لاکھ افرادبے روزگار ہو سکتے ہیں، یہ تخمینہ ممکنہ بد ترین صورت حال کو مد نظر رکھ کر لگایا گیا ہے، وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات سے معیشت کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے. پاکستانی معیشت کو کورونا کے باعث ممکنہ طور پر4 ارب 95 کروڑ ڈالر نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچنے کے خدشے سے آگاہ کردیا ہے، زراعت، تجارت، سیاحت اور پبلک سروسز میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت کو کورونا وائرس کے باعث اربوں روپے کے نقصان پہنچنے کے خدشے سے آگاہ کردیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو کورونا وائرس کے باعث ممکنہ طور پر 4 ارب95 کروڑ ڈالر نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر ہے۔ اے ڈی بی نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ پاکستان میں زراعت سیکٹر کو ڈیڑھ ارب ڈالر، تجارت، پبلک سروسز کو ایک ارب 94 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ریسٹورنٹ، مینوفیکچرنگ، تعمیرات سمیت ٹرانسپورٹ اور یوٹیلٹی سروسز بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہلک بیماری سے عالمی معیشت کو 77 ارب ڈالر سے 347 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے۔
دوسری طرف کورونا وائرس کے باعث چین سے سپلائی لائن متاثر ہونے سے بھی شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ چین سے سپلائی لائن متاثر ہونے سے پاکستان میں تقریباً ساڑھے9 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے باعث فضائی کمپنیوں کو 63 ارب سے 113 ارب ڈالر تک نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کرونا وائرس نے بین الاقوامی ہوابازی پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ۔ دنیا بھر میں پھیلنے والے اس وائرس سے فضائی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ایاٹا کے مطابق فروری 2020ء کے دوران کرونا وائرس کے باعث فضائی کمپنیوں کو 29 ارب 30 کروڑ ڈالر کا مجموعی نقصان پہنچا۔ تاہم دنیا کے 80 سے زیادہ ممالک میں کرونا پھیلنے کے بعد عالمی فضائی سروس مزید متاثر ہو سکتی ہے۔
