کورونا وائرس کا خوف ٹرمپ نے کئی دنوں سے چہرے کو چھوا تک نہیں

کورونا وائرس کے خوف نے پوری دنیا کو پریشان کرکے رکھا ہوا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس کے خوف سے بچ نہیں پائے ہیں۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو لے کر اتنے محتاط ہیں کہ انہوں نے ہفتوں سے اپنا چہرہ نہیں چھوا۔
صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کے معاملے پر امریکی حکام اور ائیرلائنز ایگزیکٹوز کے ساتھ اہم میٹنگ کی جس میں وائرس کی روک تھام سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ائیرلائنز حکام نے صدر ٹرمپ کو جہازوں میں کلیننگ آپریشن سےمتعلق آگاہ کیا جب کہ اس دوران کورونا وائرس کےلیے وائٹ ہاؤس کے کوآرڈینیٹر نے بار بار ہاتھ دھونے اور چہرے کو ہاتھ نہ لگانے کی احتیاطی تدابیر بتائیں۔
کوآرڈینیٹر کی بریفنگ پر صدر ٹرمپ نے مذاقاً شکایت کی کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاط نے انہیں ان کے چہرے سے بھی دور کردیا ہے، انہوں نے کئی دنوں سے اپنے چہرے کو چھوا تک نہیں اور وہ اب اپنے چہرے کو یاد کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button