کورونا وائرس : کویت نے دوحا پورٹ بند کردی

کویت نے ایرانی بحری جہازوں کے عملے سے کرونا وائرس کی منتقلی کے خطرے کے پیش نظر دوحا پورٹ کو بند ہرطرح کی نقل وحمل کےلیے بند کردیا ہے۔
کویت پورٹس کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل شیخ یوسف عبداللہ الناصر الصباح نے بتایا کہ ایران سے آنے والے بحری جہاز کے عملہ کو کو چھونے سے کرونا وائرس کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس سے بچنے کےلیے دوحا بندرگاہ کو بند کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کویتی عوام کی سلامتی اور حفاظت سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بندش اس حقیقت کی وجہ سے ہوئی ہے کہ ایران کو کرونا کے متاثرہ ممالک میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام بحری جہازوں کی کمپنیوں اور جہاز رانی کے ایجنٹوں کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ عملے کو کرونا وائرس سے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کرائیں۔
بندرگاہوں پر موجود ملازمین اور جہازوں کے عملے میں کرونا سے بچنے کےلیے N95 ماسک بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔
کویت کے نائب وزیرصحت نے ملک میں مزید 10 کرونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد کل کرونا وائرس کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔
