کرونا وائرس: کیسز کی تعداد کے حوالےسے پاکستان میں دوسرا بڑا دن

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 520 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس سے قبل 6 اپریل کو سب سے زیادہ 577 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 520 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ پاکستان کی تاریخ میں کیسز کے حوالے سے دوسرا بڑا دن ہے۔ اس سے قبل 6 اپریل کو سب سے زیادہ 577 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائر س کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن ابھی تک حکومت بظاہر اس میں ناکامی کا شکار نظر آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی تاریخ میں کیسز کی تعداد کے حوالے سے دوسرا بڑا دن سامنے آیا ہے جس میں 24 گھنٹوں میں 520 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان کی مجموعی صورت حال دیکھی جائے تو ابھی تک پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 6521 ہو گئی ہے جب کہ 124 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ملک میں ہونے والی 124 اموات میں سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں 42 جب کہ 41 اموات سندھ میں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 34 ، بلوچستان میں 3، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک موت ہوچکی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب سے سامنے آ رہے ہیں۔صوبے میں نئے کیسز اور اموات کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3232 اور اموات 34 ہوگئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کو مزید پھیلنےسے روکنے کےلئے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے لیکن ابھی تک کیسز کی تعداد میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کیسز کی تعداد کے حوالے سے دوسرا بڑا دن تھا جس میں 520 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 6 اپریل کو 577 سے زیادہ افراد میں کورونا وائر سکی تصدیق ہو چکی ہے۔
