کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے

امریکی سائنسدان نے خبردار کیا ہےکہ امریکا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔ امریکی ڈیزز کنٹرول کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا میں زکام کے سیزن کے آغاز کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہوسکتی ہے۔
انہوں نے امریکی شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ آئندہ آنے والے مہینوں کو تیاری کےلیے استعمال کریں اور زکام کےلیے ویکسی نیشن کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہےکہ آئندہ موسم سرما میں وائرس امریکیوں پر پھر حملہ کرے اور یہ موجودہ وائرس سے زیادہ خطرناک اور مشکل ہوگا۔
سائنسدان نے مزید کہا کہ امریکی عوام ایک ہی وقت میں کورونا کی عالمگیر وبا اور اور زکام کی وبا سے دوچار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں وائرس زکام کے عام سیزن میں آیا جو خود نظام صحت پر دباؤ ڈال سکتا ہے اور اگر ایک ساتھ دو وبائیں اپنی بلند سطح پر ہوں تو یہ صحت کے نظام کےلیے انتہائی خراب ہوتا ہے اس لیے آئندہ زکام کے سیزن کےلیے پہلے سے ویکسی نیشن کرائیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں 8 لاکھ سے زائد کورونا کے مصدقہ کیسز ہیں اور تقریباً 45 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button