کورونا وائرس کی پیشگوئی کرنیوالی 17 سال پرانی ٹی وی سیریز

گزشتہ سال چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے پھیلنے سے قبل ہالی ووڈ کی ٹی وی سیریز ‘دی ڈیڈ زون’ میں کورونا وائرس کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
17 سال قبل ایک امریکی ٹی وی سیریز ‘دی ڈیڈ زون’ کا مرکزی کردار ایک ایسے وائرس کو پیشگی دیکھ لیتا ہے جس کا آغاز چین سے ہونا تھا۔ حیرت انگیز طور پر یہ امریکی ٹی وی سیریز آج کے دور میں عالمگیر وباء کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والے حالات سے مماثلت رکھتی ہے۔ اس ٹی وی سیریز میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ پر ماسک پہننے کی ضرورت تھی اور اُس وائرس کا علاج کولوروکوئن ہی سے ممکن تھا۔
امریکی ٹی وی سیریز ‘دی ڈیڈ زون’ میں یہ بھی پیشگوئی کی گئی کہ وائرس کے سبب لاک ڈاؤن ناگزیر ضرورت بن جانا تھا۔ آج کے حالات سے حیرت انگیز مماثلت رکھنے والی یہ کہانی رائٹر کی تخلیاتی پرواز کا شاہکار ہے، لیکن ہمیں اپنے ذہن میں رکھنا چاہیے کہ یہ محض ایک ڈرامہ ہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button