کورونا وائرس کے باعث لکس اسٹائل ایوارڈز منسوخ

کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں تقریباً تمام بڑے اجتماعات منسوخ کیے جارہے ہیں وہیں پاکستان کے نامور ایوارڈز لکس کی تقریب بھی رواں سال منعقد نہیں کی جائے گی۔
لکس اسٹائل ایوارڈ کے منتظمین نے اعلان کیا کہ رواں سال ایوارڈ تقریب منعقد نہیں کی جائے گی جب کہ اس سال کی تقریب کا پورا بجٹ اخوت نامی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر فیشن اںڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان افراد پر خرچ کیا جائے گا جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔
یونی لیور پاکستان کی بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر ڈائریکٹر عاصمہ حق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مل کر لکس کو پاکستان کی سب سے بڑی ایوارڈز تقریب بنانے میں مدد کی، اور اب اس مشکل وقت میں ہم اس ہی انڈسٹری کے ان افراد کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ منتظمین کے مطابق جہاں رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کی 19ویں تقریب منعقد نہیں کی جاسکے گی، وہیں ہم ایوارڈز جیتنے والوں کو ایوارڈز دینے کا کوئی بہترین راستہ تلاش کریں گے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 2002 سے منعقد کی جارہی ہے، اس تقریب کے دوران ستاروں کے انداز پر انہیں ایوارڈز دیے جاتے اور سراہا جاتا ہے۔ اب تک لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کراچی، لاہور، کوالا لمپور اور دبئی میں منعقد کی جاچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button