کورونا وائرس : ہماری حکمت عملی کامیاب رہی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کورونا کی روک تھام کےلیے حکومتی حکمت عملی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق ہماری حکمت عملی اب تک کام کر رہی ہے لیکن کل کا پتا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 6 کنفرم مریض ہیں اور ان سب نے ایران کا سفر کیا تھا۔ حکومت نے ایران سے آنے والے افراد کو بڑی محنت سے ٹریس کیا جس کا کریڈٹ سندھ حکومت کو جاتا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ چین نے متاثرہ شہر ووہان کو بند کر دیا تھا، نہ وہاں کوئی جاسکتا تھا اور نہ ہی آسکتا تھا لیکن ایران نے متاثرہ شہر قم سے لوگوں کی آمد و رفت نہیں روکی۔
واضح رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 6 کیسز ہیں جن میں سے وائرس سے متاثر ہونے والا کراچی کے شہری کو صحت یاب ہوکر اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button