کورونا وباء کنٹرول میں ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کورونا وباء کنٹرول میں ہے اور جلد اس پر مکمل قابو پالیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو آج سے ہی ملک بھر میں آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹائیگر فورس اثاثہ ہے جو ہر مشکل میں کام آئے گی، کورونا وبا قابو میں ہے، جلد مکمل قابو پالیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملکی معشیت کو بہت نقصان ہوا، لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ نرمی کر رہے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں اور بارڈر کو بھی احتیاطتی تدابیر کے ساتھ کھول رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 20 ہزار 603 افراد متاثر اور 469 اموات ہو چکی ہیں۔
