کورونا کا خوف: جرمن وزیر نے چانسلر سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا

کورونا وائرس کے خوف سے جرمن وزیر داخلہ نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔
ناول کورونا وائرس تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے جس کے باعث اب تک دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، وائرس کی روک تھام کےلیے دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت مختلف ممالک کے حکام نے ہدایت کی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور مصافحہ کرنے سے احتیاط کریں۔
یہی وجہ تھی کہ جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے اپنے وزیر داخلہ سے مصافحے کےلیے ہاتھ بڑھایا تو وزیر نے ہاتھ نہ ملایا اور صرف مسکرا کر دیکھا۔
اس دوران جرمن چانسلر بھی خوش گوار انداز میں مسکرا کر رہ گئیں اور جان گئیں کہ کورونا کے خوف نے وزیر صاحب کو محتاط کر رکھا ہے۔
واضح رہےکہ جرمنی میں بھی کورونا وائرس کے 5 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے حکومتی کوششیں جاری ہیں۔
چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے امریکا اور ایران سمیت متعدد ممالک میں 157 اموات ہوچکی ہیں جب کہ سیکڑوں افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
