کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کی طبیعت بگڑگئی، کینسر اسپتال منتقل

کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں طبی ٹیسٹوں کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو انمول کینسر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پٹ اسکین کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے اور اسپتال و اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ شہباز شریف کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق رہا ہے اور وہ لندن میں زیرعلاج رہے ہیں۔ عدالتی حکم پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں اسپیشل میڈیکل بورڈ علاج کر رہا ہے۔ شہباز شریف کے ذاتی معالجین بھی انمول اسپتال میں موجود ہیں۔ طبی ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے کے بعد شہباز شریف کو اسپتال میں داخل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نیب کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتار ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button