کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق واقعے کی باضابطہ تصدیق تاحال امریکا یا کویت کی جانب سے نہیں کی گئی، تاہم بتایا گیا ہے کہ امریکی F-15 Eagle کا پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں طیارے کو زمین کی جانب گرتے اور اس سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ روسی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایران نے صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کویت سمیت مختلف خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
ایرانی فوج کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
