کپتان  بابراعظم اوررضوان نے نیا ریکارڈ نام کرلیا

کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جوڑی ٹی20 فارمیٹ کی کامیاب ترین پیئر بن گیا۔

انگلینڈ کیخلاف چوتھے میچ میں ایک مرتبہ پھر بابراعظم اور محمد رضوان نے اوپننگ کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ففٹی پلس کی پارنٹرشپ قائم کرکے نیا ریکارڈ بناڈالا۔مختصر ترین فارمیٹ میں دونوں بیٹرز کی جوڑی 50 یا اس سے زائد کی 24 مرتبہ شراکت داری کرنے والے پیئر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔بابر اور رضوان نے 24 ففٹی پلس اسکور کو 10 مرتبہ پاکستان کیلئے سینچری اسٹینڈ میں بھی تبدیل کیا۔

 آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجر بنگلورو کی معروف ترین جوڑی کرس گیل اور ویرات کوہلی کے ریکارڈ کو پاش پاش کیا، انہوں نے 23 مرتبہ ففٹی یا اس سے زائد اسکور کیا تھا۔

قومی ٹیم کے علاوہ بابراعظم اور محمد رضوان کراچی کنگز کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیل چکے ہیں۔بابر رضوان کی جوڑی ٹی20 فارمیٹ کی 65 اننگز میں 3 ہزار 227 رنز کیساتھ ٹاپ پر موجود ہے جبکہ ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز کی جوڑی نے مجموعی طور پر 3 ہزار 175 رنز بنائے تھے۔

Back to top button