کپتان کی تقریر کو 6 لاکھ اور مودی کو ایک لاکھ ویوز ملے

27 ستمبر کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیاتھا۔ اس خطاب کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا تھا ۔ اسی طرح اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی وزیر اعظم پاکستان کی تقریر کو خوب پزیرائی ملی اور اس تقریر کو 6 لاکھ69 ہزارسے زائد مرتبہ دیکھا گیا ،جب کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی تقریر کو صرف ایک لاکھ ویوز ہی مل سکے ۔
عمران خان کی تقریر کے ویوز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ کے اسی آفیشل یوٹیوب چینل پر نریندر مودی کی تقریر دو مرتبہ ہندی اور انگریزی میں اپ لوڈ کی گئی لیکن پھر بھی اس کے دیکھنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے ۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں کئے جانے والے بہیمانہ اور انسانیت سوز ظلم کو بےنقاب کیا تھا ۔ اور اسلاموفوبیا سے حوالے سے گفتگو کی تھی ۔
