کھاد کارخانوں کےلیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے سے کھاد کارخانوں کےلیے گیس پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

یاد رہے کھاد کے کارخانوں کو اس وقت 217 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے اور کارخانوں کو اس وقت 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پر گیس مل رہی ہے۔

تاہم حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کو سبسڈی دینے سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔

Back to top button