کیااب تھوڑا گھبرا لیں؟’ شوبز ستاروں کا کپتان سے سوال

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں اپوزیشن کی جانب سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے تو وہیں اب شوبز شخصیات نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نےوزیر اعظم سے سوال کیا کہ "مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کرصحیح فیصلہ کیا تھا؟”فہد مصطفیٰ نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنے ٹوئٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ‘سر میں جانتا ہوں کہ ملک چلانا آسان نہیں ہوتا، جب آپ اپوزیشن میں تھے تو ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کرصحیح فیصلہ کیا تھا؟’
@ImranKhanPTI Sir i know running a country is not an easy Job but what happened to (Yeh Koi Rocket Science Nahi) you kept telling us that when you were in the opposition. Plz tell me if i made the right decision voting you ?
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) June 26, 2020
دوسری جانب اداکار اعجاز اسلم نے بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ‘پیٹرول مافیا، پانی مافیا، بجلی مافیا، کرنسی میں کمی، کورونا بحران، شوگر مافیا، آٹا مافیا ، بے روزگاری، غربت اور اس کے علاوہ بہت کچھ۔۔۔۔تباہ کن 2 سال، چلیں دیکھتے ہیں مزید کیا کچھ آتا ہے”۔
Petrol mafia . Water mafia . Electricity mafia .. unemployment.. currency devaluations..corona crisis ..sugar mafia … atta mafia and much more … devastating 2 years let’s see what more is coming ..
— aijaz aslam (@aijazz7) June 27, 2020
اداکار ہارون شاہد نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پیٹرول پمپس اور کمپنیاں جانتی تھیں کہ یہ ہوگا اسی لیے انہوں نے ذخیرہ اندوزی کی تھی۔اداکار نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب پیٹرول کی قیمت 74 تھی تو حکومت اس کی ترسیل میں ناکام تھی، ہمیں جواب چاہیے۔
The #PetrolPrice increase indicates that the Petrol Pumps and companies that were holding back their stock knew this was coming.
This also means the governments inability to implement the smooth delivery of fuel when the prices were at RS 74. Answers needed!! @ImranKhanPTI— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) June 26, 2020
اس حوالے سے وینا ملک نے بھی ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ‘خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے کہ اب تھوڑا گھبرا لیں؟’۔
خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟ 😂#PetrolPrice
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 26, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی جس کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
