وزیراعظم کے نیچے سے پوری پارٹی کھسک چکی ہے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے سارے پتے خزاں کی طرح بکھر چکے ہیں، اور ان کے نیچے سے پوری پارٹی کھسک چکی ہے، اب صرف ان کے استعفیٰ سے بات نہیں بنے گی ،انہیں اب گھر جانا ہوگا۔

ماڈل ٹائون لاہور میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں حمزہ شہباز کے ہمراہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے پاس بڑے سیاسی پتے ہیں ، میں کہتی ہوں کہ ان کے سارے پتے خزاں کی کی طرح بکھر جائیں گے،ان کا پتا کٹ چکا ہے، عمران خان کے پاس اب صرف ترپ کا پتہ ہے کہ سیاست سے دستبردار ہوجائیں۔

انہوں نے کہا لاہور کی فرح نامی ایک خاتون ہے جس کے سارے تانے بانے بنی گالہ اور جادو ٹونے سے ملتے ہیں، کوئی پوسٹنگ، کوئی ٹرانسفر اور کوئی تبدیلی کروڑوں روپے سے کم رشوت میں نہیں ہوتی اور وہ تانے بانے سارے عمران خان کے گھر سے ملتے ہیں اور آنے والے دنوں میں ثبوتوں کی بھرمار میڈیا پر دیکھیں گے۔

مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پھر کہتی ہوں کہ تمہارے اپنے لوگ تمہیں چھوڑ گئے ہیں ، کان کھول کر سن ہو اب تمہیں کوئی بچانے نہیں آئیگا، ان کا اقتدار کسی سازش سے نہیں بلکہ عوام کی بددعائوں کی بدولت ختم ہو رہا ہے۔میرے عوام27 مارچ کو تمہیں نکالنے کیلئے باہر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کا ایک بندہ نہیں ٹوٹا لیکن اس وزیر اعظم کے نیچے سے پوری پارٹی کھسک چکی ہے،اس نے کسی کو پارٹی سے کیا نکالنا اس کی اپنے پارٹی اس کو نکال دے گی۔

انکاکہنا تھااب تو ٹانگیں کانپ رہی ہیں کہنے کو دل نہیں کرتا، اب کہنا چاہئے کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں ۔نواز شریف کی پارٹی کا ایک بندہ نہیں ٹوٹا لیکن اس وزیر اعظم کے نیچے سے پوری پارٹی کھسک چکی ہے ، دو درجن ارکان ٹی وی پر آچکے ہیں ، اس نے کسی کو کیا پارٹی سے نکالنا اس کی پارٹی ہی اسے نکال دے گی ،یہ ایک ایک دن آگے بڑھا کر اقتدار کی بھیک مانگ رہا ہے ، یہ ایک ممبر کو پکڑتا ہے تو دوسرا بھاگ جاتا ہے ، دوسرے کو پکڑتا ہے تو پہلا بھاگ جیتا ہے ، یہ عوام کو نہیں کسی اور کو آوازیں دے رہا ہے کہ مجھے بچا لو۔

مسائل حل ہونے پر ملک احمد حسین ڈیہر کا عمران خان کو ووٹ دینے کا اعلان

مریم نواز نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے شیرو تیار ہو جاؤ ، اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لو ، ہم نے اسی سیکرٹریٹ سے بہت بڑی تحریکیں شروع کیں ،مسلم لیگ ن کا وہ ہی کا قافلہ مریم اور حمزہ کی قیادت میں کل اسی جی ٹی رو ڈسے گزرے گا جہاں سے نواز شریف وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد واپس لاہور آئے تھے ۔ کل جی ٹی روڈ سے ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔ کسی بھی وقت جہاز پرانے پاکستان میں لینڈ کر سکتا ہے۔

Back to top button