کیا اداکارہ صحیفہ جبار، خاقان شاہنواز کی خوبصورتی سے جلنے لگیں؟

معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے اداکار خاقان شاہنواز کو گوری رنگت اور نیلی آنکھوں والا لکھنے پر میڈیا سے ناراضگی کا اظہار کر دیا اور کہا کہ اداکار کو اس کے کام کی وجہ سے پہچانا جانا چاہئے ناکہ خوبصورتی کی وجہ سے، صحیفہ جبار نے انسٹاگرام اسٹوری میں خاقان شاہنواز کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ گوری اور بہترین رنگت اور نیلی آنکھوں کے باعث خاقان شاہنواز پر لوگ فدا ہو رہے ہیں، اداکارہ نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے میڈیا پر اظہار برہمی کیا اور لکھا کہ ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں لوگ روایتی شکل و صورت کے حامل افراد کی قدر کرتے ہیں۔ماڈل و اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے ایک اداکار کا انٹرویو دیکھا، جس میں انہوں نے ایک خوبصورت لڑکے کو یہ بات کرتے ہوئے سنا کہ بطور اداکار انہوں نے کس طرح کے چیلنجز کا سامنا کیا، صحیفہ جبار نے لکھا کہ انٹرویو میں اداکار نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا تھا کہ لوگ انہیں ان کے کام نہیں بلکہ ان کی خوبصورتی کی وجہ سے جانتے ہیں اور ان کی قدر کرتے ہیں۔صحیفہ جبار نے لکھا کہ اسی طرح ان کے ساتھی اداکار (خاقان شاہنواز) کو بھی خوبصورت اور مراعت یافتہ ہونے کے باوجود انہیں ان کی اداکاری اور کام نہیں بلکہ رنگت کی وجہ سے پہچانا جا رہا ہے، اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میڈیا کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ وہ ایسا کوئی بیانیہ نہ بنائے، جس سے لوگ دوسروں کو ان کے کام کے بجائے ان کی ظاہری خوبصورتی کی وجہ سے پہچانیں یہاں یہ بات یاد رہے کہ خاقان شاہنواز ماضی میں خود انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انہیں ان کی گوری رنگت، دراز قد اور نیلی آنکھوں کی وجہ سے فائدہ ملا اور انہیں آسانی سے شوبز میں کام ملنے لگا، انہیں محنت نہیں کرنی پڑی۔
