اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

معروف اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔ انہوں نے اپنی جیون ساتھی کے ہمراہ سوشل میڈیا تصویر شیئر کردی۔
ادکار فیروز خان اپنے سوشل میڈیا اکؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا ’میری زندگی میں خوش آمدید‘۔
قبل ازیں فیروز خان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ وائرل ویڈیوز میں انہیں عروسی لباس میں دلہا کے روپ میں دیکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈارمہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی، فیروز خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔
بعدازاں 2022 میں ہی فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزے نے الزام عائد کیا تھا کہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔
