کیا جی جی حدید شادی سے قبل ہی ماں بننے والی ہیں؟

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 25 سالہ جی جی حدید اور پاکستانی نژاد 27 سالہ زین ملک کی جوڑی کو دنیا کی معروف اور رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے اور اب خبریں ہیں کہ ان دونوں کے ہاں شادی سے قبل بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
ٹی ایم ذی نامی ویب سائٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جی جی حدید 20 ہفتوں کی حاملہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق زین ملک کورونا وائرس کی وجہ سے جی جی حدید کے امریکی ریاست پنسلوانیا میں موجود گھر میں ان کے ساتھ ہی قرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔


حال ہی میں جی جی کی فیملی نے ان کی 25ویں سالگرہ کا جشن بھی منایا جہاں زین ملک بھی موجود تھے۔اور کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ جی جی حدید کی فیملی نے ان کی سالگرہ کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ان کے ہونے والے بچے کے جنس کا اعلان کرنے کی تقریب بھی منعقد کی، جبکہ یہ بھی بتایا کہ ماڈل کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع ہے۔
5e1c655454e61
زین ملک اور جی جی حدید نے نا تو اس حوالے سے اب تک کوئی بیان جاری کیا اور نہ ہی ان خبروں کی مسترد کیا ہے۔
یاد رہے کہ زین ملک اور جی جی حدید 2015 سے تعلقات میں ہیں البتہ 2018 میں ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔تاہم رواں سال ان دونوں نے دوبارہ تعلقات استوار کرلیے تھے۔
5e1c631fbd9f5
واضح رہے کہ اس سے قبل زین ملک نے 2015 گلوکارہ پیری ایڈورڈز سے منگنی توڑ لی تھی جس کے بعد جی جی حدید سے ان کے تعلقات بڑھے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button