دعا ہے کہ 2022 قومی کرکٹ ٹیم کیلئے خوشیاں لائے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے نئے سال کو ٹیم کے لیے خوش آئند ثابت ہونے کی دعا کی۔
نئے سال پر اپنے پیغام میں رمیض راجہ نے کہا کہ آپ سب کو نیا سال بہت مبارک، دعا ہے نیا سال آپ سب کیلئے خوشیاں لائے، کپتان کو بااختیار کرنے سے ٹیم مضبوط ہوئی۔
رمیض راجہ نے کہا کہ ایج گروپ کرکٹ میں حصہ لینے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے انفراسٹرکچر بنانا ترجیح ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

Back to top button