کیا صدر مملکت نئے آرمی چیف کے نوٹیفکیشن پر دستخط کرینگے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے پس پردہ بھی بہت سی کہانیاں چل رہی ہیں، جس میں سب سے اہم بات آرمی چیف کا تقرر ہے، خان صاحب چاہتے ہیں کہ حکومت ان کو جلد الیکشن کی تاریخ دے تاکہ اقتدار میں آنے کے بعد آرمی چیف کی تعیناتی کا فریضہ وہ خود انجام دیں۔
عمران خان کے نزدیک اس وقت آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے، اور اس سلسلے میں عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی سے اہم ملاقات کی ہے جس میں عمران خان نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ اگر لانگ مارچ کے باوجود وہ حکومت کو الیکشن کی تاریخ دینے اور آرمی چیف کی تعیناتی میں مشاورت کیلئے راضی نہیں کر سکے تو اس صورتحال میں انہیں ایک اہم کام کرنا ہوگا۔
کپتان نے صدر عارف علوی کو قائل کیا ہے کہ اگر حکومت نے من مانی کرتے ہوئے آرمی چیف کو تعینات کرنے کی کوشش کی تو صدر مملکت عارف علوی آرمی چیف کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن پر دستخط سے صاف انکار کر دیں۔
کپتان نے ایسا ہی حکم نامہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی دیا تھا جس نے آئین اور حلف سے غداری سے صاف انکار کر دیا تھا، اور عمران خان اس کا اعلان بھی خود چکے ہیں کہ انھوں نے اسد قیصر کو کھڑا ہونے کا حکم دیا تھا۔
