کیا عامر خان کی طلاق کا سبب انکا تیسرا عشق ہے؟


بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے اداکارہ عامر خان کی اپنی دوسری اہلیہ کرن راؤ سے طلاق کے بعد جہاں ان کے مداح پریشان دکھائی دے رہے ہیں، وہیں ان کی طلاق کے بعد چہ مگوئیاں عروج پر ہیں اور یہ کہا جا رہا ہے کہ اس طلاق کی وجہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ہو سکتی ہیں۔
کئی لوگوں نے ٹوئٹس کیں کہ عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی ممکنہ وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں، جن سے مسٹر پرفیکشنسٹ کے تعلقات کی خبریں کچھ سال سے زیر گردش تھیں۔ کئی لوگوں نے اپنی ٹوئٹس میں دعویٰ کیا کہ عامر خان نے کرن راؤ کو فاطمہ ثنا شیخ کے چکر میں ہی طلاق دی ہے، ساتھ ہی کچھ افراد نے ان کے لیے لکھا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کا صرف قد چھوٹا ہے، باقی ان کے کام بڑے ہیں۔ کچھ افراد نے عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ فاطمہ ثنا شیخ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ایڈوانس مبارک باد بھی پیش کی۔ بعض ٹوئٹس میں تو یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ یہ تو 2016 کی فلم ’دنگل‘ سے ہی خدشہ تھا کہ عامر خان کا اگلا ہدف اداکارہ فاطمہ ثنا ہوں گی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر عامر خان کی طلاق کے معاملے میں اپنا نام گھسیٹے جانے پر تاحال فاطمہ ثنا شیخ نے کوئی رد عمل نہیں دیا اور اب تک مسٹر پرفیکسنسٹ کی طلاق کا سبب بھی معلوم نہیں ہوسکا۔ ابتدائی طور پر فاطمہ اور عامر کے درمیان 2017 میں تعلقات کی چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب دونوں نے میگا بجٹ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ سے قبل 2016 میں دونوں نے ’دنگل‘ میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا، جس میں فاطمہ ثنا شیخ نے بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ دونوں کی جانب سے ’دنگل‘ میں ایک ساتھ کام کیے جانے کے بعد 2017 میں افواہیں آنا شروع ہوئیں کہ 29 سالہ فاطمہ ثنا شیخ کے خود سے 27 سال زائد العمر عامر خان سے تعلقات استوار ہوگئے ہیں۔ ان تعلقات میں اس وقت مضبوطی کی خبریں سامنے آئیں جب کہ دونوں نے ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں اکٹھے کام کیا۔
فاطمہ ثنا شیخ اور عامر خان کے درمیان تعلقات کی خبریں آنے کے بعد اداکارہ نے ایک انٹرویو میں ان پر رد عمل بھی دیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں اس معاملے پر خبریں پڑھ کر پریشانی ہوئی۔ فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ ایک دن ان کی والدہ نے عامر خان اور ان کے تعلقات سے متعلق ٹی وی پر خبر دیکھی تو پریشان ہوگئیں اور اگلے ہی دن ان کی تصاویر عامر خان کے ساتھ شائع ہوئیں اور انہوں نے اپنے متعلق بہت کچھ غلط پڑھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں شروع میں ایسی خبریں پڑھ کر پریشانی ہوتی تھی لیکن اب انہیں ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں آتا اور وہ ایسی خبروں کو پڑھ کر نظر انداز کردیتی ہیں۔ اگرچہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان سے اپنے تعلقات کی خبریں شائع ہونے پر بات کی تھی لیکن انہوں نے واضح طور پر مسٹر پرفیکشنسٹ سے تعلقات کی تردید تا تصدیق نہیں کی تھی۔ اور اب عامر خان کی دوسری اہلیہ سے بھی طلاق ہوجانے پر چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر فاطمہ ثنا شیخ ہی اس کا سبب ہیں۔
اسی دوران عامر خان اور کرن راؤ نے 3 جولائی کو طلاق کی تصدیق کے بعد ایک مشترکہ ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے رشتے میں تبدیلی ضرور آئی ہے لیکن ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں عامر خان اور کرن کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اپنے مداحوں کے نام پیغام میں عامر نے کہا کہ ‘تو آپ لوگوں کو دکھ بھی ہوا ہوگا، اچھا نہیں لگا ہوگا، دھچکا لگا ہوگا’۔ عامر خان نے کہا کہ ‘ہم بس آپ سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم دونوں بہت خوش ہیں اور ہم اب بھی ایک ہی خاندان ہیں’۔ بولی وڈ سپر اسٹار نے کہا کہ ہمارے رشتے میں بدلاؤ آیا ہے لیکن ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہی ہیں تو آپ لوگ ایسا کبھی مت سوچیے گا۔ عامر نے یہ بھی کہا کہ وہ اور کرن اپنی فلاحی تنظیم پانی فاؤنڈیشن کو اپنا بچہ سمجھتے ہیں اور یہ ہمارے لیے اہنے بیٹے آزاد کی طرح ہے، جیسے آزاد ہمارا بچہ ہے ویسے ہی یہ فاؤنڈیشن بھی لہازا ہم لوگ ہمیشہ فیملی کی طرح رہیں گے’۔

Back to top button