کیا  عمران خان نے عارف علوی کو چیئرمین پی ٹی آئی نامزدکردیا؟

بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سابق صدر عارف علوی کو چیئرمین نامزد کرنےکی افواہیں دم توڑ گئیں۔سابق صدر نے ایکس پر افواہوں کی تردید کردی۔

سابق صدرعارف علوی نے ایکس (ٹویٹ)پرلکھا کہ غیر ضروری قیاس آرائیاں ہیں کہ بانی پی ٹی  آئی مجھے پارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میرے قائد کی طرف سے ایسا کوئی تصور نہیں کیا جا رہا  اور نہ ہی ان سے ملاقات میں اس پر بات ہوئی۔یہ  قیاس آرائیاں  ایسی پارٹی میں الجھن پیدا کرتی ہیں ۔پارٹی  قیادت غلط اور ناانصافی سے قید ہے لیکن ہزاروں گرفتاریوں، جبر، بربریت اور تشدد کے باوجود پی ٹی آئی متحرک ہے۔

عارف علوی نے لکھا کہ چیئرمین  بیرسٹرگوہر پارٹی کی بہت اچھی قیادت کر رہے ہیں۔پارلیمنٹ میں بھی موجود ہیں۔میں پاکستان کے عوام کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔کیونکہ چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ ساتھ ایک جھوٹا، جذباتی اور غیر معقول منظرنامہ ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ تفرقہ انگیز اور نفرت انگیز بیانیے پھیلائے جا رہے ہیں۔

Back to top button