کیا واقعی حریم شاہ ہنی مون کے لیے ترکی پہنچ گئیں؟
گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ترکی کی لوکیشن کے ساتھ انسٹاگرام پر ویڈیوز جاری کردیں۔
حریم شاہ نے گزشتہ ماہ 28 جون کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و صوبائی وزیر سے خاموشی سے شادی کرلی اور وہ ہنی مون کے لیے 4 جولائی کو ترکی جائیں گے۔
اب حریم شاہ نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی دو ویڈیوز میں ترکی کی لوکیشن ڈالی ہے، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ ترکی ہی میں موجود ہیں یا کسی اور جگہ؟
حریم شاہ نے ترکی کی لوکیشن کے ساتھ دو ویڈیوز شیئر کیں، جس میں سے ایک ویڈیو میں وہ گانے پر پرفارم کرتی دکھائی دیتی ہیں اور مذکورہ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے استنبول کی معروف گلی (gülensu tepesi ) کی لوکیشن ڈال رکھی ہے۔
حریم شاہ نے دوسری ویڈیو ایک ہوٹل میں بنائی اور مذکورہ ویڈیو سے واضح نہیں ہو رہا کہ مذکورہ ہوٹل ترکی کا ہی ہے یا کسی اور شہر کا ہے؟
ہوٹل کے اندر بنائی گئی ویڈیو میں حریم شاہ 4 جولائی کی شب لاہور میں ہونے والے پانچویں ہم اسٹائل ایوارڈز شو میں اداکاراؤں کی جانب سے پہنے گئے بولڈ اور نیم عریاں لباس پر بات کرتی دکھائی دیں۔
ایک ویڈیو پر ٹک ٹاک اسٹار نے gülensu tepesi کی لوکیشن استعمال کی—اسکرین شاٹ
مذکورہ ویڈیو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ صرف ٹک ٹاک اسٹار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ٹک ٹاک والوں کو ہی بے حیائی پھیلانے کا سبب قرار دیتے ہیں، اب ایسے لوگ کہاں ہیں اور وہ اداکاراؤں کے لباس پر بات کیوں نہیں کر رہے۔
حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی دونوں ویڈیوز میں ترکی کے شہر استنبول کے دو مختلف علاقوں کی لوکیشن ڈالی گئی، تاہم تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ترکی گئی ہیں یا پاکستان میں بیٹھ کر وہاں کی لوکیشن استعمال کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صارفین کو مواد شیئر کرتے وقت کسی بھی شہر اور ملک کی لوکیشن شامل کرنے کے فیچرز فراہم کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ حریم شاہ نے 28 جون کو پی پی رہنما سے شادی کا دعویٰ کرتے وقت ہی کہا تھا کہ وہ 4 جولائی کو ہنی مون کے لیے ترکی جائیں گے اور وہاں سے واپسی پر وہ کراچی میں آکر ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے۔