کینسر کی تشخیص کرنے والا ڈی این اے ٹیسٹ متعارف

 سائنس دانوں نے ایک نیا ڈی این اے ٹیسٹ وضع کیا ہے جو ابتدائی مرحلے کے سرطان کی 18 اقسام کی نشان دہی کر سکتا ہے۔ محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج کینسر کی جلد تشخیص کے لیے نئی قسم کے اسکریننگ ٹیسٹ متعارف کرانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
جرنل بی ایم جے اونکولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ ٹیسٹ کینسر میں جنس کی متعدد خاص تفاریق کی نشان دہی کر سکتا ہے، جن میں کینسر لاحق ہوتے وقت مردوں اور عورتوں کی عمر، کینسر کی اقسام اور جینیاتی تبدیلی شامل ہیں۔

Back to top button